اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

کوئی اُس جیسا پیارا بھی نہیں ہو سکتا

کوئی اُس جیسا پیارا بھی نہیں ہو سکتادرد یہ ہے، وہ ہمارا بھی نہیں ہو سکتاوہ مرے دل میں تو رہتا ہے، مقدر میں نہیںاس کے بن دل کا گزارا بھی نہیں ہو سکتاوہ مجھے بھول گیا، دل کو یقیں کیسے آئےاس کی یادوں سے کنارا بھی نہیں ہو سکتامدتوں سے ترستا ہوں ترے دیدار کوکیا ترا ایک نظارا بھی نہیں ہو سکتا؟اس کی الفت میں کئی شعر کہے ہیں میں نےوہ مرے غم کا سہارا بھی نہیں ہو سکتااس کی یادوں میں جوانی بھی گنوا دی میں نےاس سے بڑھ کر تو خسارا بھی نہیں ہو سکتاحسنؔ، خوابوں میں وہ آتا ہے، مگر کیا کیجےخواب میں آ کے ہمارا بھی نہیں ہو سکتامیر حسنؔ

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں