اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

تم میرے ہو، اور یہ میرا گمان

مرے دل پہ اب تک ترا ہی نشاں ہےمگر تم مرے ہو، یہ کیسا گماں ہےکبھی تم نہ آئے، کبھی ہم نہ پہنچےمگر دل پہ اب تک جدائی گراں ہےتمہیں پا نہ پائے، مگر دل یہ مانےکہ دل میں تمہارا ابھی تک مکاں ہےزمانہ بدلتا رہا، ہم وہی ہیںمحبت ابھی تک مرا امتحاں ہےنہ دن کو سکوں ہے، نہ شب کو اماں ہےتری یاد ابھی تک مرا ہی جہاں ہےمری چپ کو تم نے سنا ہی نہیں ہےخاموشی مرے دل کی ساری زباں ہےگلہ بھی نہیں اب، شکایت نہیں ہےمگر درد ابھی تک مرا ہم زباں ہےحسنؔ اب کسی سے حقیقت نہ پوچھوکہ دل میں محبت ابھی تک جواں ہےمیر حسنؔ

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں