اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

ستاروں پہ اک گھر بنانا

محبت مری اک کہانی رہے گیمرے دل پہ تیری نشانی رہے گیکہا تھا کہ اب ہم جدا ہی رہیں گےمحبت فقط اب زبانی رہے گیزمانہ بدل کر نیا ہو چکا ہےمگر یاد تیری، پرانی رہے گیترا رخ قمر سا چمکتا رہے گامری شب ادھوری کہانی رہے گیکبھی تم مرے خط جلانے لگو گیمگر اک دعا جاودانی رہے گینہ جانے یہ کب تک جوانی رہے گیمحبت مری زندگانی رہے گیتمہیں ہر خوشی کا جہاں بھی ملے گامرے دل پہ غم کی گرانی رہے گیمگر اب کسی سے شکایت نہ کرنامری چپ مری ترجمانی رہے گیحسنؔ اب ستاروں پہ اک گھر بناناوہاں بس ہماری کہانی رہے گیمیر حسنؔ

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں