اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

تم اگر مہتاب ہمارے ہوتے

ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتےتم بھی آتے تو انہیں اور نکھارا کرتےیہ طبیعت بھی عجب ہے، اک اذیت ٹھہریتم نہ اس دل کو کبھی یوں بے سہارا کرتےہم محبت میں خسارے ہی اٹھاتے آئےکاش تم عشق کو اک بار گوارا کرتےقید پرندوں کو راس آ ہی گئی تھی آخرتم رہائی کا نہ بے وقت اشارہ کرتےتم نے اک بار بھی مڑ کر نہیں دیکھا ہم کوہم تمہیں دیکھ کے ہر بار پکارا کرتےاے زمیں زاد! تم اگر مہتاب ہمارے ہوتےہم ستاروں سے ہمیشہ ہی کنارا کرتےحسنؔ اس شہر میں یوں عمر نہ کٹتی تنہاتم کبھی لوٹ کے آنے کا اشارہ کرتے

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں