اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

کیا کروگے

تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گااشک آنکھوں میں چھپاؤں گا چلا جاؤں گااورگلیوں سے تو مجھ کو نہیں لینا کچھ بھیبس تمہیں دیکھنے آؤں گا چلا جاؤں گااپنی دہلیز پہ کچھ دیر پڑا رہنے دوجیسے ہی ہوش میں آؤں گا چلا جاؤں گامدتوں بعد میں آیا ہوں پرانے گھر میںخود کو جی بھر کے رلاؤں گا چلا جاؤں گاچند یادیں مجھے بچوں کی طرح پیاری ہیںان کو سینے سے لگاؤں گا چلا جاؤں گاخواب لینے کوئی آئے کہ نہ آئے کوئیمیں تو آواز لگاؤں گا چلا جاؤں گامیں نے یہ جنگ نہیں چھیڑی یہاں اپنے لیےتخت پہ تم کو بٹھاؤں گا چلا جاؤں گاآج کی رات گزاروں گا مدینے میں شناسصبح تلوار اٹھاؤں گا چلا جاؤں گا
ن نہیں یہ شعر میرا ۓتمام کلام ←

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

Shunas Zafar
پوسٹ کیا
Shunas Zafar

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں