شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑےآج پھر سے اپنے فیصلے بھی سوچنا پڑےگھر سے میں جدا ہوا، یادِ ماں رُلا گئیرات کو سفر کے فاصلے بھی سوچنا پڑےرزقِ تن کما لیا، عمرِ دل گزر گئیعمر بھر کے تلخ مرحلے بھی سوچنا پڑے
Shaam-e-gham puraane masle bhi sochna padeAaj phir se apne faisle bhi sochna padeGhar se main juda hua, yaad-e-maa rula gayiRaat ko safar ke faasle bhi sochna padeRizq-e-tan kama liya, umr-e-dil guzar gayiUmr bhar ke talkh marhale bhi sochna pade
اہل دل ہوں نہ محبت کا جنوں ہے مجھےآتش غم میں جُھلستا ہوا یاد ان کا لہو ہے مجھےانکے آہوں سے لرزتا ہوا میں نے سماں کو دیکھاانکی نصرت کو اتر تے ہوئے میں نے خدا کو دیکھااہل ایماں ہیں کہ بے حس ہیں، مراعات عدو میں ہیں مدہوشاور ظالم ظلمِ قیامت ڈھائے ہوئے کس شان سے روپوش
کہیں کسی کے دل میں گھر کرے کوئی، پر وہاں نہ بنا دےمیرے حصے کی زمین پر کوئی دوسرا مکاں نہ بنا دےکہیں کاٹ نہ دوں میں تیرے سبھی عاشقوں کے ہاتھکہیں تیری محبت مجھے شاہ جہاں نہ بنا دے
تری یادوں کی خوشبو سے مہکتی ہے مری تنہائیکوئی صورت اُبھرتی ہے، نمی آنکھوں میں جب آئیمحبت کوئی سودا ہے نہ دنیا کی کوئی خواہشیہ وہ رستہ ہے جس میں بس خدا کی ہے خدائیسنا ہے عشق میں ہوش و حواس اپنے نہیں رہتےکہ دل کے شہر پر جب بھی کوئی آفت ہی منڈلائی
"کبھی کبھی آپ صبح بستر سے اٹھتے ہیں، اور سوچتے ہیںکہ مجھ سے یہ دن نہیں کٹ پائے گا، لیکن آپ دل ہی دل میں ہنس دیتے ہیں، یہ یاد کرتے ہوئے کہ آپ اس سے پہلے بھی کتنی ہی بار ایسا محسوس کر چکے ہیں