اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس
احمد نورالعارفیناحمد نورالعارفین

اہل دل ہوں نہ محبت کا جنوں ہے مجھے

اہل دل ہوں نہ محبت کا جنوں ہے مجھےآتش غم میں جُھلستا ہوا یاد ان کا لہو ہے مجھےانکے آہوں سے لرزتا ہوا میں نے سماں کو دیکھاانکی نصرت کو اتر تے ہوئے میں نے خدا کو دیکھااہل ایماں ہیں کہ بے حس ہیں، مراعات عدو میں ہیں مدہوشاور ظالم ظلمِ قیامت ڈھائے ہوئے کس شان سے روپوشاب نہ آئے گا کوئی ایوبی و سالار یہاںبس اپنی ہی قوت بازو سے تو للکار جواںوہ جو قوت فولاد عدو ہے جنوں میں ہیںتو بندہ مومن ہے تو ایماں تیری رگوں میں ہےتاریخ کے اوراق پلٹ کچھ اپنے ہی ماضی کو ذرا دیکھجنگی اثاثہ گرچہ نہیں کچھ، وہ پھر بھی صفوں میں ہےدِکھ جائے گا تجھ کو جہاں، مسجد کے مصلے سے ذرا اٹھہوتا ہے یہاں کیا عابد کے تو کُنبے سے ذرا اٹھتدریس کا منصب بھی بجا ہے، ہاں جیہاد قلم بھی ہےمقصود خدا موجود ہے اس میں پر خود کا صنم بھی ہےہوتا ہے یہاں کیا شمشیر زنیٰ کو ذرا دیکھگرتے ہوئے اس کے لہو میں دیں کی بقا دیکھمسجد کی تو دہلیز کو چھوڑ تقریر نہ کرتھامے ہوئے تو شمشیر کو چل، تاویل نہ کرمقصود رضا شامل حال ہے اس میں، اسلام علم بھی ہےگرتا ہے لہو تو ہی مٹتا ہے عدو، وعدہ رب کی قسم بھی ہے
1

اس شعر کے مشکل الفاظ

Tap a word for its full meaning, synonyms and use in poetry in the Urdu Dictionary.

احمد نورالعارفین
پوسٹ کیا
احمد نورالعارفین

لفظوں سے بنا انساں لفظوں ہی میں رہتا ہے لفظوں سے سنورتا ہے لفظوں سے بگڑتا ہے

تبصرے (1)

  1. Yashwa Arif
    Yashwa Arif

    امت کی بیداری، غیرتِ ایمانی اور عملی جہاد کا یہ پرجوش ترانہ روح میں نیا ولولہ پیدا کر دیتا ہے!