اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

کوئے محبت

تری یادوں کی خوشبو سے مہکتی ہے مری تنہائیکوئی صورت اُبھرتی ہے، نمی آنکھوں میں جب آئیمحبت کوئی سودا ہے نہ دنیا کی کوئی خواہشیہ وہ رستہ ہے جس میں بس خدا کی ہے خدائیسنا ہے عشق میں ہوش و حواس اپنے نہیں رہتےکہ دل کے شہر پر جب بھی کوئی آفت ہی منڈلائیسمندر دل میں پلتے ہیں، مگر ہونٹوں پہ خاموشیعجب ہے عشق کا رستہ، عجب اس کی شناسائیسنبھل کر چلنا، اے حرفِ روح! کوئے محبت میںیہاں ہر موڑ پر ملتی ہے اکثر دل کو رسوائی
ح حرفِ روح ✍️تمام کلام ←

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

Harf-e-Rooh
پوسٹ کیا
Harf-e-Rooh

سفر زخموں کا ہے لیکن، امیدوں کا سفر جاری ہے، اندھیروں میں بھی دیکھ، حوصلوں کی روشنی باقی ہے۔ حرفِ روح ✍️

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں