اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

سدا بادشاہی میرے رب جل جلالہ کی ہے۔

جو عدل کے منصب پہ بیٹھا ہوا بِک جائےوہ منصف ظالم ہے، اُس کا فرمان ظالم ہےجہاں حق دبایا جائے، سچ پہ پہرے ہوںوہ قانون ظالم ہے، وہ نظام ظالم ہےجو ظلم کو دیکھے، مگر منہ پھیر کر گزرےوہ آنکھ ظالم ہے، وہ انسان ظالم ہےجو بھوکے لوگوں کو صبر کا درس دیتا ہےوہ حاکم ظالم ہے، اُس کا بیان ظالم ہےغریب بھوک سے مرتا رہے، محل سجتے رہیںوہ تخت ظالم ہے، اُس کا سلطان ظالم ہےجو اپنی طاقت سے کمزور کو کچل ڈالےوہ طاقت ظالم ہے، اُس کا غرور ظالم ہےجو قومی عہدے کو سمجھے اپنی جاگیروہ حاکم ظالم ہے، اُس کا اختیار ظالم ہےجو دین کے نام پہ ظالم کا ساتھ دیتا ہےوہ واعظ ظالم ہے، اُس کا بیان ظالم ہےجو چند ڈالرز کی خاطر گواہی بیچ آئےوہ گواہ ظالم ہے، اُس کا بیان ظالم ہےجو حق کی بات پہ لوگوں کی زباں بند کرےوہ حکم ظالم ہے، اُس کا نگہبان ظالم ہےسدا بادشاہی میرے رب جل جلالہ کی ہےجو خود کو مالک سمجھے، وہ انسان ظالم ہےحسنؔ! قلم کو بیچ نہ دینا کسی بھی قیمت پرجو ظلم کے حق میں اُٹھے، وہ قلم ظالم ہےمیر حسنؔ

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں