اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میریزندگی شمع کی صورت ہو خدایا میریدور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائےہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائےہو مرے دم سے یوں ہی میرے وطن کی زینتجس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینتزندگی ہو مری پروانے کی صورت یا ربعلم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا ربہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنادرد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنامرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کونیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
علامہ اقبالAllama Iqbal · 1877 – 1938تمام کلام ←

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

ا
پوسٹ کیا
اردو والی پوئٹری

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں