اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
Gham Poetry in Urdu

غم شاعری

احمد نورالعارفیناحمد نورالعارفین قطعہ بہار
وہ جو گھر سے دور تھے ہم کبھی ، وہ محبتوں کے تھے فاصلےمیرے وہم و گماں میں ہے اب تلک وہ عظیمتوں کے تھے راستےوہ محبتیں وہ لطافتیں میرے ہمنوا وہ کہاں گئےوہ جو وعدے فصل بہار کے میرے دلبراں وہ کجا گئےکبھی دل کے حال سنادئیے،کبھی غم کو ہنس کے بتادئیےوہ مسرتوں کے تھے قافلے میرے جانوا وہ کہاں گئے
کھولیں ←
تبصرہ2
احمد نورالعارفیناحمد نورالعارفین قطعہ بے وفائی
کشمکش مضطرب اک نہیں کئی ہیں سوچمیرا غم پوچھ نا اک نہیں کئی ہیں سوگہم نے ہنس مکھ کہا: مرحبا وہ گئے دے کے روگکیا خبر کب ڈسیں، آستین میں چھپے، اک نہیں کئی ہیں لوگ
کھولیں ←
تبصرہ2
صصدف عبد قطعہ درد
دل کو سب سے زیادہ گھلا دینے والی بات یہ ہے کہ غم کے عالم میں بھی تمہیں زندگی کے معمولات ایسے ہی نبھانے پڑیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔حالانکہ تمہارا دل چاہتا ہو کہ زندگی کو وہیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے رک جاؤ۔
کھولیں ←
— صدف عبد الستار
تبصرہ
NoorNoor دو لائن غم
جب انسان اندر سے مر جائےتو وہ حد سے زیادہ خوش اخلاق ہو جاتا ہے
کھولیں ←
تبصرہ2
Faizan MughalFaizan Mughal نظم درد
ہجرت کا ارادہ تو ہمارا بھی نہیں تھاپر اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھادو بول بھی میٹھے نہ تھے ہم کو میسریعنی ہمیں تنکے کا سہارا بھی نہیں تھااس وقت کے صدموں نے مجھے چاٹ لیا ہےجو وقت ابھی میں نے گزارا بھی نہیں تھا
مکمل پڑھیں ←
تبصرہ
Advertisement
Yashwa ArifYashwa Arif اقتباس آنسو
ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کے آنسو اور محنت کبھی ضائع نہیں ہوگی اللہ رب العالمین کے پاس آپ کے لیے ایک ایسا وقت آنے والا ہے جو آپ کے سارے غم بھلا دے گا...`وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى``ترجمہ:` اور آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا دے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے
کھولیں ←
تبصرہ
مرزا غالب دو لائن غم
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں
کھولیں ←
تبصرہ
علامہ اقبال دو لائن دنیا
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیںتہی زندگی سے نہیں یہ فضائیںیہاں سینکڑوں کارواں اور بھی ہیں
مکمل پڑھیں ←
تبصرہ