اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

فقیرانہ آئے صدا کر چلے

فقیرانہ آئے صدا کر چلےکہ میاں خوش رہو ہم دعا کر چلےشفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھیکہ مقدور تک تو دوا کر چلےجو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہمسو اس عہد کو اب وفا کر چلےپڑے ایسے اسباب پایان کارکہ ناچار یوں جی جلا کر چلےوہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیےہر اک چیز سے دل اٹھا کر چلےکوئی ناامیدانہ کرتے نگاہسو تم ہم سے منہ بھی چھپا کر چلےدکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیاہمیں آپ سے بھی جدا کر چلےبہت آرزو تھی گلی کی تریسو یاں سے لہو میں نہا کر چلےجبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئیحق بندگی ہم ادا کر چلےپرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلےجھڑے پھول جس رنگ گلبن سے یوںچمن میں جہاں کے ہم آ کر چلےنہ دیکھا غم دوستاں شکر ہےہمیں داغ اپنا دکھا کر چلےگئی عمر در بند فکر غزلسو اس فن کو ایسا بڑا کر چلےکہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میرؔجہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے
میر تقی میرMir Taqi Mir · 1723 – 1810تمام کلام ←
0

اس شعر کے مشکل الفاظ

Tap a word for its full meaning, synonyms and use in poetry in the Urdu Dictionary.

احمد نورالعارفین
پوسٹ کیا
احمد نورالعارفین

لفظوں سے بنا انساں لفظوں ہی میں رہتا ہے لفظوں سے سنورتا ہے لفظوں سے بگڑتا ہے

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!