اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس
میر حسنمیر حسن

اقبال کے نام

 کسی نے سخن کو تماشا کہا تھامگر اُس قلم میں صدی کی فغاں ہےکسی نے یہ شاہیں قفس میں رکھا تھامگر اب قفس ہی اسے اک جہاں ہےکسی کے اشارے پہ جینا نہ چاہاخودی ہی ہمارے دلوں کی اماں ہےبلندی کسی کی وراثت نہیں ہےمسافر تھکا بھی مگر پھر رواں ہےنبی ﷺ کی محبت دلوں میں جگائیمگر اب وفا کا کڑا امتحاں ہےنہ نقشے نہ پرچم نہ سرحد بنی تھیمگر اُس قلم میں وطن کا نشاں ہےزباں پر سدا ہے فقط نامِ اقبالہمارے عمل میں وہی اب کہاں ہےحسنؔ نے خودی کی کہانی لکھی تھیقلم نے کہا: تُو ابھی خود نہاں ہے 
1

اس شعر کے مشکل الفاظ

Tap a word for its full meaning, synonyms and use in poetry in the Urdu Dictionary.

میر حسن
پوسٹ کیا
میر حسن

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (1)

  1. Yashwa Arif
    Yashwa Arif

    فلسفہِ اقبال کی شاندار عکاسی اور امت کے فکری لمحہ فکریہ پر مبنی یہ لاجواب کلام روح کو بیدار کر دیتا ہے!