اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

سکھا گیا ہے وہ کیا کیا مجھے عداوت میں

سکھا گیا ہے وہ کیا کیا مجھے عداوت میں،مرا وہ ایک عدو دوست تھا حقیقت میں۔تب اُس نے کھل کے نبھائی تھی دشمنی اپنی،میں ہو گیا تھا گرفتار جب محبت میں۔تھا کس پہ اپنی سخا کا بڑا گھمنڈ مجھے،میں اپنا آپ کسے دے گیا سخاوت میں۔یہاں پہ اتنی بھی ایمانداری اچھی نہیں،ذرا سا جھوٹ ملایا کرو صداقت میں۔

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

نقی نقوی
پوسٹ کیا
نقی نقوی

اردو شاعری سے وابستہ ایک ایسے نوجوان شاعر ہیں جن کے ادبی اظہار میں انسانی جذبات، زندگی کی پیچیدگیوں اور باطن کی کیفیات کو نمایاں…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں