اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس

دوسری محبت

سنا ہے پہلی محبت نئی فضا ہوتی ہےمگر جو دوسری آئے، وہ بھی دعا ہوتی ہےنہ دوسری کو فقط زخم کی دوا سمجھووہ اپنے آپ میں اک اور ابتدا ہوتی ہےپہلی محبت کی بارش نے خاک مہکائیجو دوسری بار برسے، وہ گل کشا ہوتی ہےپرانی یاد کے جگنو بجھے نہیں کرتےنئی محبت کی بھی اپنی ضیا ہوتی ہےنہ پہلی یاد کو دل سے مٹانا لازم ہےنہ دوسری کسی پہلی کی سزا ہوتی ہےکسی کے بعد جو دل پھر کسی پہ آ جائےیہ بے وفائی نہیں، اک نئی وفا ہوتی ہےحسنؔ محبت کو ترتیب میں نہ تول کبھیجو دل کو گھر سا لگے، وہی عطا ہوتی ہےمیر حسنؔ

نشان زدہ لفظ پر کلک کر کے اس کا مطلب دیکھیں

میر حسنؔ
پوسٹ کیا
میر حسنؔ

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔…

تبصرے (0)

سب سے پہلے داد دیں!

ہمارے شعراء

چینل جوائن کریں