اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
میر حسن

میر حسن

🟢 فعال شاعر
@meer-hasan

میرا نام حسنؔ ہے، جو کہ میرا اپنا ہی انتخاب ہے۔ اردو زبان سے گہری محبت اور احساسات کو شعر میں ڈھالنے کا شوق ہے۔ جو بات زبان کہنے سے رہ جائے، اسے قلم کے سپرد کر دیتا ہوں۔ محبت، ہجر اور زندگی کے اَن کہے احساسات میری شاعری کا محور ہیں۔

منڈی بہاؤالدین شمولیت October 2026 meerhasandiary.blogspot.com
15شاعری
33داد ملی
2فالوورز
1فالوئنگ
باقاعدہ لکھاریپہلا قدردانپہلا تبصرہپہلا مداحپہلا قدم
1 دن لگاتاربہترین: 5 دن · کل 9 دن فعال
غزل دل
چاند ستاروں کو کہاں دیکھتے ہیں
جو سرِ شام تجھے جلوہ فشاں دیکھتے ہیںوہ بھلا چاند ستاروں کو کہاں دیکھتے ہیںیوں مری آنکھ میں ٹھہرا ہے سراپا تیراجیسے بے گھر کبھی خوابوں میں مکاں دیکھتے ہیںہم نے اس طرح تجھے دل میں بسایا ہے کہ ہماپنی صورت میں بھی اب تیرا نشاں دیکھتے ہیں
مکمل پڑھیں ←
غزل بے وفائی
جاؤ، کسی اور کا گھر آباد کرو
کیسی خوش فہم تمنا تھی کہ تم یاد کروجاؤ، اب جا کے کسی اور کا گھر آباد کرومیں نے چاہا تھا تمہیں، کوئی تجارت تو نہ تھیاب محبت کے خسارے کی نہ فریاد کروراکھ ہوں، یوں نہ ہواؤں میں بکھیرو مجھ کواپنی یادوں سے مجھے، ہو سکے، آزاد کرو
مکمل پڑھیں ←
غزل بے وفائی
اُس نے پوچھی نہ طبیعت میری
چشمِ تر ہے یہ حقیقت میریضبطِ غم ہے یہ طریقت میریجس کی خاطر میں زمانے سے لڑااُس نے کی ہی نہ حمایت میریوہ مرے حال سے واقف تھا مگراُس نے سمجھی نہ شکایت میری
مکمل پڑھیں ←
غزل اسلامی
منقبتِ مولا علیؓ
غموں میں بھی مری راحت علیؓ سے ہےمیں سنّی ہوں، مری الفت علیؓ سے ہےنبی ﷺ نے خود محبت کو سند بخشیاسی خاطر مری رغبت علیؓ سے ہےفقیر آیا، دعا دے کر گیا واپسمری دولت، مری برکت علیؓ سے ہے
مکمل پڑھیں ←
اقتباس پردیس
کامیابی کی قیمت
’’زیادہ تر لوگ شوق سے نہیں بلکہ روزگار اور مجبوریوں کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑتے ہیں۔ برسوں گھر سے دور رہنے کے بعد جب میں اپنے ان دوستوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے وہ سب جیت گئے۔‘‘ذاکر خاناور ایک دن اس کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب ذمہ داریاں کچھ کم ہونے لگتی ہیں۔بچے پڑھ لکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ قرض اتر جاتے ہیں۔ گھر کے حالات پہلے سے بہتر ہو جاتے ہیں۔اب وہ سوچتا ہے کہ بہت کام کر لیا، کچھ وقت گھر والوں کے ساتھ بھی گزارنا چاہیے۔مگر تب تک زندگی کا بڑا حصہ گزر چکا ہوتا ہے۔
مکمل پڑھیں ←
Advertisement
غزل دل
شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑےآج پھر سے اپنے فیصلے بھی سوچنا پڑےگھر سے میں جدا ہوا، یادِ ماں رُلا گئیرات کو سفر کے فاصلے بھی سوچنا پڑےرزقِ تن کما لیا، عمرِ دل گزر گئیعمر بھر کے تلخ مرحلے بھی سوچنا پڑے
مکمل پڑھیں ←
نظم علم
اقبال کے نام
 کسی نے سخن کو تماشا کہا تھامگر اُس قلم میں صدی کی فغاں ہےکسی نے یہ شاہیں قفس میں رکھا تھامگر اب قفس ہی اسے اک جہاں ہےکسی کے اشارے پہ جینا نہ چاہا
مکمل پڑھیں ←
نظم بے وفائی
دور سے لوگ بھی کیا خوب نظر آتے ہیں
میں نے سوچا ہے تمہیں، اور بہت سوچا ہےدور سے لوگ بھی کیا خوب نظر آتے ہیںپاس آتے ہیں تو کھل جاتے ہیں چہروں کے نقابکتنے چہرے ہیں جو چہروں میں چھپے جاتے ہیںہم نے چاہا تھا جنہیں اپنی حقیقت کی طرحوہ بھی اک خواب کی مانند بکھر جاتے ہیں
مکمل پڑھیں ←