اردو والی پوئٹریUrdu Wali Poetryउर्दू वाली पोएट्री
واپس
نقی نقوینقی نقوی
غزل آنسو

تمھیں پہچاننا مشکل بہت ہے

اب آندھی کی ہوا مشکل بہت ہےدیے کا معرکہ مشکل بہت ہےجہاں خاموشیوں کی گفتگو ہووہاں پر بولنا مشکل بہت ہےدعائیں دے رہے ہو زندگی کیدعاؤں کا صلہ مشکل بہت ہےتِری یادیں تو پہنچاتی ہیں تکلیفتجھے تو سوچنا مشکل بہت ہےیہ مانا عشق سے بڑھ کر ہے عزتمگر یہ فیصلہ مشکل بہت ہےمجھے اک ہمسفر کی ہے ضرورتکہ میرا راستہ مشکل بہت ہےنجانے کونسا پردہ ہو منہ پرتمھیں پہچاننا مشکل بہت ہے
Ab aandhi ki hawa mushkil bohat haiDiye ka marka mushkil bohat haiJahan khamosheeon ki gaftgo hoWahan par bolna mushkil bohat haiDuaen de rahe ho zindagi kiDuaon ka sala mushkil bohat haiTari yaadein to phnchati hain takleefTujhe to sochna mushkil bohat haiYe maana ishq se brh kar hai izzatMagar ye feesla mushkil bohat haiMujhe ik humsafar ki hai zarortKe mera raasta mushkil bohat haiNajane konsa parda ho mana parTmheen pehchanna mushkil bohat hai
5 1

اس شعر کے مشکل الفاظ

Tap a word for its full meaning, synonyms and use in poetry in the Urdu Dictionary.

نقی نقوی
پوسٹ کیا
نقی نقوی

اردو شاعری سے وابستہ ایک ایسے نوجوان شاعر ہیں جن کے ادبی اظہار میں انسانی جذبات، زندگی کی پیچیدگیوں اور باطن کی کیفیات کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ ان کی شاعری فکر کی گہرائی، دل کی بے قراری، یادوں کے اثرات اور انسانی وجود کے سوالات کو شعری پیرائے میں بیان کرنے کی کوشش ہے۔ان کا شعری مزاج زندگی کے ان پہلوؤں کی ترجمانی کرتا ہے جو اکثر لفظوں میں بیان نہیں ہو پاتے۔

تبصرے1

  1. Yashwa Arif
    Yashwa Arif

    کٹھن راہگزر